جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم سپیکٹر کا نیا ٹریلر جاری

Spectre

Spectre

لاس اینجلس (جیوڈیسک) سیم مینڈس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر دشمنوں کے تعاقب میں اپنی توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم میں جیمز بانڈ کا مشہور اور معروف کردار ایک مرتبہ پھر اداکار ڈینیل کریگ نبھاتے دکھائی دیں گے جبکہ دیگر فنکاروں میں کرسٹوف والٹز، رالف فائنز، مونیکا بیولسی اور جیسپر کرسٹین سن شامل ہیں۔

ایکشن، ایڈونچر، کرائم اور جاسوسی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24 ویں فلم سپیکٹر میٹرو گولڈن میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت 6 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔