جامعہ مسجد منہاج القرآن میں نماز عید الفطر MQI برلن کے زیر اہتمام ادا کی گئی

Eid al Fitr-Prayer

Eid al Fitr-Prayer

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق جامعہ مسجد منہاج القرآن میں نماز عید الفطر MQI برلن کے زیر اہتمام٥ جولائی ٢٠١٦ء کوادا کی گئی،جس میں برلن کی پاکستانی، کشمیری، بنگالی، ترکی، جرمن، عربی اور افریقی افراد نے شرکت کی۔

جنمیں وائس چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی بیگم عائشہ ارشاد، سینئر نائب صدر PAT جرمنی خضرحیات تارڑ؛ PAT برلن کے رہنما شیخ صلاح الدین و کارکنان، عمیر سعید،محمد اکرم ،مصطفےٰ ،عاصم شہزاد؛ ریجنل سر براہ برلن جرمن پاکستان فورم وزیر حسین ملک؛ سابق صدر MQI جرمنی فیض احمد، MQI برلن کے سینئر نائب صدرطارق جاوید،جنرل سکریٹری محمد ارشاد،خازن محمد رفیق،چوہدری اشتیاق، محمد عارف، محمد اشرف، ذیشان احمد،کلیم چیمہ، میاں افتخار،فاروق ارشاد،مشتاق رانا؛منہاج وومن لیگ کی بیگم کے ایچ تارڑ،بیگم ایس چغتائی ، بیگم محمد اشرف ؛ منہاج یوتھ لیگ کے وجاہت علی تارڑ ، محمد علی،شاہ زیب احمد،خوشنود احمد،شعیب افضل،شعیب ارشاد، محمداشرف تارڑ،پرنس محمد ارسلان و پرنس محمد ارمغان چغتائی ؛ منہاج چائلڈ لیگ کے پرنس محمد ایربکان چغتائی ، پرنسس فصیحہ شکیل چغتائی اور دیگر بچے شامل تھے۔

مشہور و معروف عالمی ایشین صحافی و شاعر،پاکستان عوامی تحریک یورپ کے سینئر رہنما و چیف کوآرڈینیٹر،تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ،چیر مین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی،عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنل اور سرپرست منہاج میڈیا کوآرڈینیشن بیورویورپ ،محمد شکیل چغتائی نے بھی نماز عید جامعہ مسجد منہاج القرآن میں ادا فرمائی۔

جامع مسجد منہاج القرآن کے امام و خطیب،علامہ طارق علی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے عید الفطرکو روزوں کا انعام قرار دیا اور اس موقعہ پر حضور پاک ۖ کے اسوہ ء حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائی اور نماز عید الفطر کی ادائیگی کے بعد خطبہء عید پڑھا۔صدرMQI برلن میاں عمران الحق نے جملہ حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تہنیتی کلمات کہے۔

حاضرین نے ایک دوسرے سے گلے ملنے کے بعد سویاں نوش کیں، جو بڑے اہتمام سے تیار کی گئی تھیں۔مسجد کے لئے عطیات جمع کرنے اور مہمانوں کو سویاں پیش کرنے کے فرائضMQI برلن کے نائب صدر طارق وڑائچ نے احسن انداز میں سر انجام دئے۔ارمغان چغتائی اور ایر بکان چغتائی نے اپنا انٹرنیشنل کی جانب سے تقریب عید الفطر کی فوٹو گرافی کی۔