نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر Leeds TUC کے زیراہتمام ریلی میں بھر پور شرکت کریگی، آصف مسعود

Asif Masood

Asif Masood

لیوٹن برطانیہ (پ ر) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری نے یوم مئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ ہر بار کی طرح اس سال بھی ہوم مزدور بھرپور طریقہ سے منا رہی ہے اور دنیا بھر کے محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرLeeds TUC کے ذیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ ٹریڈ یونینز اور تمام سوشلسٹ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مل کر اس ریلی میں شرکت کرے گی۔

اس لئے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے تمام ساتھیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اس شاندار ریلی میں شرکت کرکے محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیں۔