ایوب بھٹی کی ناگہانی موت پر محبوب بھٹی اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شوکت مقبول بٹ

Shaukat Maqbool Bhat

Shaukat Maqbool Bhat

وٹفورڈ برطانیہ ( پ ر) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق سرگرم رہنما ایوب بھٹی کی ناگہانی موت پر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ اورنیپ برطانیہ کی کابینہ ممبران نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں محبوب بھٹی ، قدیر بھٹی اور دیگر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ایوب بھٹی نے ساری زندگی نظریہ خودمختار و خوشحال کشمیر کا پرچار کیا وہ زمانہ طالب علمی سے ہی مقبول بٹ شہید کے پیروکار رہے ان کا شمار نیشنل سٹوڈنٹس فیڈیشن کے انتہائی سرگرم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ دعا گو ہیں کہ رب تعالیٰ مرحوم کو بلند درجات عطا فرمائے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تعزیت کرنے والوں میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماشوکت مقبول بٹ ، نیپ برطانیہ کے صدر محمود کشمیری ، جنرل سیکرٹری آصف مسعود چوہدری ، ، سردار الطاف ، ساجد شاہین ، ماجد میر ، ریاض ساغر ، راحیل شبیر ، محمد اسحاق بھٹی ، تیمور اعظم لون ، فیاض رشید ، زاہد لون ، ڈاکٹر آفتاب حسین ،سجاد راجا ، مسعود اقبال میر ، شفیق انقلابی ، سردار مشتاق ،صادق سبحانی ، آزاد رراجا ،مہتاب ملک ، اسد لطیف ڈار ، عبدالوحید ، ندیم ایوب میر ، نوید احمد خواجہ ، سعید جبار ، نوید احمد فضل ، خواجہ شکیل ، ملک قاسم ضیاء اعوان ، نثار احمد خواجہ ،مشتاق ملک ، شاہد ملک، امجد لون ،اشتیاق بٹ ، شاہد ملک ، قمر سجاد، آصف ملک ، نوید احمد ، ماجد نواز ،کامریڈ اصغر ملک ،ظفر کھوکھر ، رضوان صدیق ، یاسر کیانی ،ماسٹر قاسم ضیاء اعوان ، مظہر آزاد ، تنویر شاہد ، فیصل قریشی ، ،تسلیم ملک ، خاور راجا ،طیبب کھوکھر ،قمر ملک، فیاض ملک و دیگر شامل ہیں۔