معروف صحافی عرفان صدیقی کی پیرس آمد پر چوہدری ریاض پاپا کا شاندار عشائیہ کا اہتمام

Paris Honor Party

Paris Honor Party

پیرس (میاں عرفان صدیق) جنگ گروپ سے جاپان کے معروف صحافی، جیو ٹی وی جاپان کے نمائندے،اخبار جہاں اور دی نیوز کے نمائندےاور جاپان نامہ کتاب کے ایڈیٹر عرفان صدیقی کی گذشتہ دنوں پیرس آمد ہوئی ان کی پیرس آمد پر مسلم لیگ ن فرانس کے رہنماوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

جبکہ مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا نے عرفان صدیقی کے اعزاز میں پیرس کے نواحی علاقہ گونسا ویل کے تاج محل ریسٹورنٹ پرشاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔

جس میں مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری، مسلم لیگ ن فرانس کے تمام رہنماء اور کارکنان،مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر ونگ کے صدر راجہ اشفاق حسین،مسلم لیگ ن پیئرفیت ویلیئر لو بل کے صدر ملک ناصر محمود، پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ، پیرس کی سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری رزاق گجر ڈھل بنگش، صحافی برادری، اے آر وائی نیوز فرانس اور جیو نیوز فرانس کے علاوہ دیگر معززین شامل تھے۔