بلدیہ کورنگی کا شاہراہ فیصل کو ماڈل روڈ بنانے کا عزم

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : بلدیہ کورنگی کا شاہراہ فیصل کو ماڈل روڈ بنا نے کا عزم ،شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی و بلدیاتی انتظامات کی بہتری اور سروس روڈز سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے کہا ہے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان سے کہا ہے کہ شاہراہ فیصل پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے ساتھ سروس روڈز پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں شاہراہ فیصل کی خوبصورت میں اضافے کے لئے صفائی وستھرائی کیساتھ سرسبز ماحول کا قیام بھی یقینی بنا یا جائے تاکہ بیوٹیفکشن کے حوالے سے اقدامات کرکے شاہراہ فیصل جو کہ شہر قائد کی ماڈل شاہراہ ہے اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے تحت شاہراہ فیصل پر جاری صفائی وستھرائی کے ھوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی تمام شاہراہوں پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ آلودگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کو تیز کرتے ہوئے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی امیر بخش جونیجو نے شاہراہ فیصل کے تاجروں اور اطراف میں رہائش پذیر آبادیوں کے مکینوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شاہراہ فیصل کی خوبصورتی میں اضافے کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کی جاری مہم میں تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون سے شاہراہ فیصل کو شہر قائد کا ماڈل شاہراہ بنا یا جا سکے۔