کراچی : مواچھ گوٹھ اور گلستان جوہر سے 6 ملزمان زیرحراست

Gulistan-e-Jauhar

Gulistan-e-Jauhar

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 6 ملزمان کو حراست میں لےلیا۔ ناظم آباد سے نوکری دلانے کا جھانسا دے کر شہریوں کو لوٹنے والا ملزم پکڑا گیا۔

مواچھ گوٹھ سے لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار ک رلیے گئے جو قتل کے مقدمےمیں مطلوب تھے۔نیو کراچی اور گلستان جوہر میں 2 منشیات فروشوں سمیت4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس نے ناظم آباد میں کارروائی کرکے مراد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم شہریوں کو نوکری اور کاروبار کا جھانسا دیکر لاکھوں روپے لوٹتا تھا۔