شہداء کشمیر کانفرنس اور امن مارچ تحریک آذادی میں سنگ میل ہو گا

Shuhada Kashmir conference

Shuhada Kashmir conference

جدہ (نوید فاروقی) شہداء کشمیر کانفرنس اور امن مارچ تحریک آذادی میں سنگ میل ہو گا۔ اکتیس اگست کومنڈھول کے مقام پر بھرپور قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غاصب ممالک کی جانب سے کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف بھرپور احتجاج اور شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

شہداء کشمیر کی جدوجہد اور قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔ہندوستان اور پاکستان طاقت کے زور پر تحریک آزادی کشمیر کو ختم نہیں کر سکتے دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی قوموں کی آزادی اور اپنے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو طاقت کے زور پر کچلنے کی کوشش کی گئی اتنی ہی ان تحریکوں میں جان آئی۔

جموں کشمیر کی تاریخ ہزاروں سالوں پر محیط ہے جموں کشمیر نہ کسی کا اٹوٹ انگ ہے نہ شہ رگ ہندوستان اور پاکستان طاقت کا راستہ اپنانے کے بجائے جموں کشمیر سے فلفور اپنی افواج کا انخلا کریں۔ ان خیالات کا اظہار جموںکشمیر لبریشن فرنٹ گلف زون کے کنوئینر انجیئنیرسردار قمر حمیدنییہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وحدت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے نکلے ہیں ہم ان تمام کشمیریوں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ جو جموں کشمیر کی آذادی ، دو کروڑ عوام کے غصب شدہ حقوق کی بازیابی اور اپنی صدیوں پر محیط قومی شناخت کا حصول چاہتے ہیںوہ ان بھروپیوں کا محاصبہ کریں اور آئیں جموںکشمیرلبریشن فرنٹ کا اس مقدس عمل کے حصول کے لیے ساتھ دیںتاکہ اس مقدس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔