کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کی لاہور میں خودکش بم دھماکے کی مذمت

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے لاہور کی ایک پارک میں خودکش دھماکے کی سختی سے مذمت کی ہے اور جانبحق ہونے والے افراد کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیا ن میں انھوں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اور کسی بھی مہذب قوم کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی قابل قبول نہیں۔ علی رضا سید نے کہاکہ چونکہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتاہے اوراسکے کشمیرپر اصولی موقف کی وجہ سے دشمن پاکستان کو دہشت گردی کے ذریعے غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں۔

اس حملے پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوتے انھوں کہاکہ اس طرح کے شرمناک حملوں کے ذریعے پاکستان کو کمزورنہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو کم کیاجاسکتاہے۔

علی رضاسید نے کہاکہ دہشت گرد نہ ہی مسلمان ہیں بلکہ وہ انسانیت سے بھی عاری ہیں۔ دہشت گردی فرانس میں ہویاپیرس ، ترکی یا پاکستان میں ، جس بے دردی سے دہشت گرد عناصر معصوم اورنہتے انسانوں کو قتل کررہے ہیں، ہرباشعور انسان اور مہذب معاشرہ ، اس وحشیانہ فعل کی مذمت کررہاہے۔

آج وقت آگیاہے کہ پوری دنیا دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائے اور دہشت گردی کو جڑسے اکھاڑدے۔