کشمیر کونسل ای یو کشمیر پر دستخطی مہم کے سلسلے میں آئندہ ہفتے تین یورپی ملکوں میں کیمپس لگائی گی

Signature Campaign Romania

Signature Campaign Romania

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل یورپ (ای یو) مسئلہ کشمیر پر اپنے ایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں آئندہ ہفتے مزید تین یورپی ملکوں میں ایک ایک روز کیمپس لگائے گی۔

ابتک اس مہم کے دوران جس کا آغازچند سال قبل بلجیم سے ہوا تھا، یورپ کے متعدد ممالک میں لوگوں سے کشمیریوں کی حمایت میں دستخط لئے جاچکے ہیں۔اس مہم کو یورپی ممالک میں مقامی این جی اوز اور سماجی کارکنوں کی حمایت و معاونت حاصل ہے۔ مہم کی نئی منازل مقصود کے بارے میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے بتایاکہ بالترتیب سوموار٩ مئی کو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں، منگل دس مئی کو سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاویا اور بدھ گیارہ مئی کوآسٹریاکے دارالحکومت ویانامیں ایک ایک روزکیمپس لگائے جائیں گے۔

انھوں نے کہاکہ اس سے قبل یورپ میں جہاں جہاں بھی کیمپ لگائے گئے ، لوگوں نے کافی دلچسپی ظاہرکی اور ہمیں بہت پذیرائی ملی۔ یادرہے کہ اس ایک ملین دستخطی مہم کا مقصد دس لاکھ دستخط جمع کرکے مسئلہ کشمیرکو یورپی پارلیمنٹ کے اندر پیش کرناہے تاکہ مسئلہ کشمیرکو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جا سکے اور مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کو روکاجاسکے۔

چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضاسید نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر سخت تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوںمقبوضہ وادی میں بے گناہ لوگوں کاماورائے عدالت قتل عام، نوجوانوں او رسیاسی رہنمائووں کی بلاوجہ گرفتاریاں اوربے جا گھرگھرتلاشی جیسے بہیمانہ اقدامات جاری ہیں۔

انھوں نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے درخواست کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکیں اورمسئلہ کشمیرکے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن حل کے لیے اقدامات کریں۔