کشمیریوں پر جاری بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے حکومت پاکستان کا وفد 28/29ستمبر کو پیرس پہنچے گا

Kashmir Violence

Kashmir Violence

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے اور انڈیا کا چہرے یورپین ممالک کو دیکھانے کے لئے حکومت پاکستان کا ایک وفد 28/29ستمبر کو پیرس پہنچے گا۔

وفد کی قیادت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فنانس رانا محمد افضل ایم این اے کریں گے ۔ سینیٹر عائشہ رضافوکل پرسن پولیو ، ایم این ایز اور سینیٹرز کا وفد بھی ساتھ ہو گا۔

وفد مقبوضہ وادی میں نہتے مسلمانوں پر جاری بھارتی فوج کی بربریت کو بے نقاب کرے گا ۔اور انڈیا کا اصل چہرہ فرانس سمیت دوسرے یورپین ممالک کے سربراہان کے سامنے پیش کرے گا۔

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کے دل کی آواز دنیا کے سربراہان تک پہنچائی تھی۔

وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر سرکاری وفد فرانس کو دورہ کرے گا ۔پاکستان سے آنے والے وفد کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن یورپ یوتھ ونگ ایڈوائزر ی کونسل کے چیئرمین شمروز الہی گھمن اور صدر چوہدری ریاض پاپا بھی ہمراہ ہوں گے۔