کشمیر میں بھارتی فوج کے قبضے خلاف ایتھنز میں پاکستانیوں کا احتجاجی مظاہرہ

Indian Army Occupation Against Pakistanis Protest Demonstration

Indian Army Occupation Against Pakistanis Protest Demonstration

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یونان میں پہلی مرتبہ ایتھنز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کشمیر کی آزادی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی اوربھارت فوج کے مظالم کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی اور کشمیری کی آزادی کا مطالبہ کیاگیا۔

ایتھنز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں پاکستانی برادری کی مختلف جماعتوں کے نمائندگان اوراہم شخصیات نے شرکت کی جنھوں نے کشمیری عوام کی آزادی کے حق میں نعرے بلند کیے اور بھارتی افواج کی کشمیر سے انخلاء اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے کو ایک احتجاجی مراسلہ بھی پیش کیا۔احتجاجی مظاہرے میں شریک نثاراحمد دکھی، چوہدری مدثر خادم سوہل،شیخ افتخار احمد ،چوہدری غضنفر عرف باؤڈوگہ ،چوہدری اعجازاحمد جالپوال نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ کشمیری بھائیوں سے اظہاریک جہتی کرتے ہیں اور کشمیرکے حوالے سے آئندہ مزیدمنظم اندازمیں احتجاجی مظاہرے اورپروگرام تشکیل دئیے جائیں گے۔