کشمیر انفو کے چیئرمین میر شاہی جہاں نے عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بند کروانے کا مطالبہ کر دیا

Mir Shahi Jaha

Mir Shahi Jaha

برسلز (پ۔ر) کشمیر انفو کے چیئرمین میر شاہی جہاں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خصوصاً تین ماہ سے مسلسل کرفیو پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے کرفیو بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر باراک اوباما، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی اعلی نمائندہ کو لکھے گئے خطوط میں انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پہلے ہی مصائب کا شکار ہیں اور اب تین ماہ سے مسلسل کرفیو نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس صورتحال نے لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثرہ کیا ہے۔

انھوں نے ان عالمی رہنماوئوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے کم از کم کرفیو بند کروائیں تاکہ وادی کے لوگوں کی مشکلات کم ہوں۔