کشمیر پریس کلب لندن کے قیام کا اعلان

Kashmir Press Club London

Kashmir Press Club London

لندن برطانیہ: کشمیر پریس کلب لندن کے قیام کا اعلان نواز کشمیری صدر ، اسرار خان جنرل سکریٹری اور لائق علی خان ملاقات فورم کے چرمین منتحب، اورسیزکشمیریوں کے مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم۔

تفصیل کے مطابق لندن میں کشمیری صحافیوں پر مشتمل کشمیر پریس کلب لندن کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے نواز مجید کشمیری کو صدر ، اسرار خان کو جنرل سیکریٹری اور لائق علی خان کو ملاقات فورم کا چئرمین منتحب کیا گیا ھے جبکہ تیمور اعظم لون کو سینئر نائب صدر ، عبدالوحد سُبحانی کو سیکریٹری اطلاعات اور صفدر بخاری کو سیکریٹری مالیات منتحب کیا گیا ھے نو منتحب عہدداران نے اس عزم کا اظہار کیا ھے کہ ھم اورسیز کشمیری کمیونٹی کو درپیش مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے۔ برطانیہ و یورپ میں بسنے والے لوگوں کو واپس آزاد کشمیر جانے پر جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہم اُن مسائل سے بخوبی واقف ہیں ہم ان مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچائیں گئے۔ اور کشمیریوں کی قومی آزادی کی تحریک کی حقیقی روح اور حقیقی آواز کو سامنے لائیں گئے۔