کشمیری نثراد برطانوی کونسلر الطاف خان معروف برطانوی شہر آکسفورڈ کے لارڈ میئر 2016 منتخب

Cllr Altaf Khan

Cllr Altaf Khan

لندن (ایس ایم عرفان طاہر سے) کشمیری نثراد برطانوی کونسلر الطاف خان معروف برطانوی شہر آکسفورڈ کے لا رڈ میئر 2016 منتخب ، تفصیلات کے مطابق کونسلر الطاف خان چیئرمین آکسفورڈ ایشین کلچرل سنٹر آکسفورڈ کے دوسرے ایشین لارڈ میئر منتخب ہو گئے ہیں یا د رہے کہ انکا خاندان 1960 سے برطانیہ کے مشہور ومعروف شہر آکسفورڈ میں آباد ہے۔ الطاف خان نے 1980 میں اپنی فیملی کے ساتھ یہاں برطانیہ آنے کے بعدآکسفورڈ میں سکونت اختیار کی جہا ں سے وہ 2005 کو پہلی مرتبہ اس کے ایک علاقہ سے بطور کونسلر منتخب ہوئے۔

اسکے بعد دوسری مرتبہ ممبر سٹی کونسل 2006 منتخب ہونے کے بعد کمیونٹی اور اہل علاقہ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیتے رہے اس وقت وہ تیسری مرتبہ کونسلر کی نشست پر براجمان ہو نے کے ساتھ ساتھ لارڈ میئر آف آکسفورڈ 2016 بھی انتخاب کرلیے گئے ہیں الطاف خان کا بنیا دی تعلق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی سے ہے۔ ان کا یہ اعزاز با العموم امت مسلمہ اور با الخصوص کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے لیے قابل فخر ہے۔

کونسلر الطاف خان کے لا رڈمیئر آف آکسفورڈ انتخاب پربنا ت المسلمین برطانیہ کی چیئرپرسن سمیرا فرخ ، وائس چیئرپرسن انیلہ اسد ، ڈائر یکٹر میمونہ خان، ڈائر یکٹر ریحانہ شاہین ، شازیہ خان، شبنم آزاد ، سریہ ابراہیمی ،مبین حفیظ، کونسلر عاصم رشید ، ڈپٹی لارڈ میئر عابد حسین ، نویدہ آصف اور ڈی او سی شوکت نواز نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی اس کامیابی کو پو ری ایشین پاکستانی انڈین بنگالی کمیونٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔

Aneela Asad

Aneela Asad

Mamoon khan

Mamoon khan

Sumaira Farrukh

Sumaira Farrukh