٢٧ اکتوبر برطانیہ کے شہر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Bashir Rotery and Shabbir Malik

Bashir Rotery and Shabbir Malik

لیوٹن برطانیہ : آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر بشیر رٹوی اور جنرل سیکرٹری آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ شبیر ملک نے اخباری نمائندہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ٢٧ اکتوبر ١٩٤٧ کشمیریوں کی لئے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے جب بھارتی فوج باقاعدہ پلاننگ کے تحت کشمیر میں داخل ہوئی اور کشمیر پر قابض ہو کر بیٹھ گئی۔

جس نے کر کشمیریوں پر مسلسل مظالم کے پہاڑ توڑ ے جو آج تلک جاری ہیں کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے آئے ہیں اس سلسلہ میں ٢٧ اکتوبر بروزمنگل برطانیہ کے شہر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں کشمیری کمیونٹی شرکت کرے گی۔

آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے تمام کارکنان احتجاجی مظاہرہ میںشرکت کو یقینی بنائیںاور اس احتجاج میں بھرپور شرکت کر کے اپنی مظلوم کشمیری قوم کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیں ۔ ٢٧ اکتوبر احتجاجی مظاہرہ کا مقصد جہاں اقوام عالم کو کشمیرکی تاریخ سیاہ ترین دن کی طرف مبزول کروانہ ہے وہاں کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کو بھی بے نقاب کرنا ہے۔

بھارتی افواج کے ہاتھ لاکھوں کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ۔ ہم ان لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانی کو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،دنیا کے ہر کونے میں بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اورکشمیریوں پر بھارتی مظالم اور وحشیانہ تشدد کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔