خدیجہ رانی نے میٹرک میں 756 نمبر حاصل کیے، والدین خوشی سے نہال

Matric Result

Matric Result

اٹلی (شیخ بابر سے) گجرات کی ہونہار، لائق، ذہین اور اپنے والدین کی انتہائی فرماں بردار اور لاڈلی بیٹی نے گوجرانوالہ بورڈ میں گجرات شہر سے 756 نمبر حاصل کرکے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

خدیجہ رانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مجھے یہ کامیابی اللہ کے فضل و کرم اور والدین کی دعاؤں سے ملی ہے۔

سمبل، عفیرہ، عائشہ، فاطمہ، سائرہ، سائمہ، سمرہ، اور دیگر نے خدیجہ رانی کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔