خیبرایجنسی میں فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک

Air Strikes

Air Strikes

خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےعلی الصبح مصدقہ اطلاعات پرخیبرایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن جاری ہیں جن میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔