خیبر پختونخواں آپارہ چنار کا رہائشی عباس علی ویانا کے وسط کی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی تدفین کمیٹی کے سر براہ حاجی ملک محمد امین اعوان نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ کے نمائندہ کو اطلاع دی کہ خیبر پختونخواںآپارہ چنار کا رہائشی عباس علی جس کا فیملی نام حمزہ خیل اور عمر سولہ سال ہے۔

عرصہ چار پانچ ماہ سے ویانا میں مقیم تھا ویانا کے وسط کی نہر ڈوناوانزل میں 11 جولائی بروز ہفتہ کو نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔لہذاپاکستانی اور افغانی کمیونٹی سے اپیل کی جاتی ہے کہ مرحوم کی تدفین کے انتظامات کرنے ہیں جس کیلیے فنڈ کی ضرورت ہے۔

جو بھی بہن یا بھائی اور پاکستانی کمیونٹی کی تنظیمات مرحوم کی تدفین کیلیے فنڈ کی صورت میں مدد کرنا چاہے وہ ملک محمد امین سے اس نمبر پررابطہ کرسکتا ہے ۔(069912576080)