1200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار۔ کرایہ 30 یورو فی 600 کلومیٹر۔2019 میں سروس شروع ہو گی

Train

Train

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) مستقبل میں سفر کرنے کے حوالہ سے موجودہ تمام انداز بدل جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ہائیپر لوپ کے موبائل کانگرس میں شرکت کرنے والے نمائندے درک آلہبورن نے کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ کی کیلیفورنیا ریاست میں دنیا کی پہلی ٹیوب ٹرین کے سفرکی تیاریاں جاری ہیں۔ جہاں 8 کلومیٹر طویل ٹریک پر تمام امور کی کڑی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

بعد ازاں اس منصوبہ کو سان فرانسسکو سے لاس اینجلس تک ایک 600 کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر کے ذریعہ عوامی خدمت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ درک کے مطابق اس وقت دنیا بھر سے 20 شہر اس سروس کا اپنے ہاں آغاز کرنا چاہ رہے ہیں۔ جن کے منصوبوں پر اگلے دو ماہ کے دوران کاغذی کام کا آغاز کر دیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ سروس جہاز کی نسبت 10 دفعہ زیادہ محفوظ ہوگی۔ اور دنیا میں رہائشی تصور کو تبدیل کردے گی۔ جیسے کوئی بھی شہری جو بارسلونا میں کام کرتا ہو۔ وہ شہر سے 100 کلومیٹر دور رہائش اختیار کرسکے گا اور شہر تک پہنچنے میں اسے صرف 10 منٹ لگیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا تجربہ اس سے قبل سپین میں ہو چکا ہے۔ جب آبے تیزرفتار ٹرین نے بارسلونا اور میڈریڈ کے درمیان مسافروں کے رحجان کو تبدیل کرکے جہاز کے سفر سے ریل کے سفر کی جانب موڑ دیا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہوائی جہاز 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنا سفر طے کرتا ہے۔

جبکہ ہماری سروس 1200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنا سفر طے کرے گی۔ اور کرایہ بھی 600 کلومیٹر سفرکا صرف 30 یورو کے لگ بھگ ہو گا۔