کوٹلہ ارب علی خاں میں بغیر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، اہم ہوٹلوں، ریسٹورنٹوں پر ملازمین کام کر رہے ہیں

Hotels

Hotels

کوٹلہ ارب علی خاں (چوہدری فیصل +مہر جلال شائق) کوٹلہ ارب علی خاں میں بغیر میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ، اہم ہوٹلوں، ریسٹورنٹوں پر ملازمین کام کر رہے ہیں ،گندے پانی میں برتنوں کو دھویا جاتا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری میں بھی عدم توجہ سے کام لیا جاتا ہے۔

جس سے کئی لوگ بیمار ہو جاتے ہیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ منصر صحت کھانے تیار کرنے والے ہوٹلوں ،ریسٹورنٹوں ،بغیر فٹنس میڈیکل سرٹیکفیکٹ کام کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور اے سی کھاریاں متعلقہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائیں۔