کشال پریرا کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ سازش ہے، سری لنکن وزیر کھیل

Kushal Perera

Kushal Perera

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے وزیر کھیل نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کئے جانے والے وکٹ کیپر کشال پریرا کا دفاع کرتے ہوئے اسے سازش قرار دیا ہے۔

وزیر کھیل جیاسیکرا نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکام کشال پریرا کے ٹیسٹ کیلئے ایک دوسرا نمونہ بھیجیں گے اور ان کے دفاع کیلئے جو کچھ ہو سکا وہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ یہ پریرا کو آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی سے باہر رکھنے کی سازش ہے۔

جیاسیکرا نے کہا کہ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا نے پریرا سے ذاتی طور پر بات کی جنہیں دورہ نیوزی لینڈ کے دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے معطل کیا گیا ہے۔