لاہور میں ہونے والے جلسہ نے کرپٹ حکمرانوں نے نیندیں حرام کر دیں ہیں، افضال احمد گوندل

Afzaal Ahmad Gondal

Afzaal Ahmad Gondal

فرانس (بیورو رپورٹ) لاہور میں ہونے والے جلسہ نے کرپٹ حکمرانوں نے نیندیں حرام کر دیں ہیں ، عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انھیں کرپٹ حکمرانوں کی ضرورت نہیں اور ان سے چھٹکارہ چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما چوہدری افضال احمد گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم پاکستان سے اب احتساب چاہتے ہیں۔

عمران خان پاکستان کے عوام کو کرپٹ ، ظالم حکمرانوں سے جان چھوڑانا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ رات کے جلسہ میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے کہ انھیں اب جعلی خدمت گاروں کی کوئی ضرورت نہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کے ہر حکم پر ہم لبیک کہتے ہیں ۔ جلسہ نے عوام میں شعور کی نئی کرنیں بیدار کر دی ہیں ۔ انشاء اللہ ان حکمرانوں کا کڑا احتساب قریب ہے۔