لندن برانچ سے مستعفی ہونے کے لئے استعفی پیش کیا۔ تھا صدر علی کیانی

Ali Kayani

Ali Kayani

لندن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی لندن یونٹ کے صدر علی کیانی نے اخباری نمائندہ سے گفتگو کے دوران اپنے استعفی سے متعلق کچھ غلط خبروں کی بابت وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بے شمار ذاتی مصروفیات کی بناہ پرجموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی لندن برانچ سے مستعفی ہونے کے لئے استعفی پیش کیا تھا لیکن پارٹی کی بنیادی ممبر شپ سے استعفی دینے کا اس بات سے کوئی تعلق نہیں۔

میں کل بھی جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی سے ریاست جموں کشمیر کی وحدت آزادی و خودمختاری کے لئے جدو جہد کر رہا تھا اور آگے بھی اپنی ہی پارٹی کے لیپٹ فارم سے ہی اس جدوجہد کو جاری رکھوں گا تاحال کچھ زاتی مصروفیات آڑے آ گئیں تھیں جس کی بنا پر سونپی گئی ذمہ داری میں کوئی کوتاہی نا ہو جائے اس لئے صرف برانچ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔