لندن کا میئر منتخب ہونے پر صادق خان کو مبارک باد، صدر ورلڈ ڈیموکریٹک فورم فرانس میاں امجد

Mian Amjad

Mian Amjad

پیرس (نمائندہ خصوصی) ورلڈ ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر میاں امجد نے لندن کا میئر منتخب ہونے پر صادق خان کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صادق خان کی کامیابی سے خود لیبر پارٹی کو بہتر قیادت آگے لانے کا موقع ملے گا۔

میاں امجد نے بیان میں صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ مسلم کمیونٹی اور دیگر اقلیتوں اور انکے حقوق کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اور تمام لندن کے باسیوں کے مفادات کی جدوجہد پرعزم ہو کر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ غلط فہمیوں کے خاتمہ کیلئے امید ہے صادق خان مغرب اور اسلام کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے، میاں امجد نے صادق خان کے والدین کو بھی اس” اعزاز“ پر مبارکباد دی ہے۔