میڈم روحی خان، فرخت روحی اور نصیر احمد نے ٹائنز کمپنی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Madam Roohi

Madam Roohi

اٹلی (شیخ بابر سے) میڈم روحی فرخت روحی اور نصیر احمد پی ٹی وی نے ٹائنز کمپنی کا چھوڑنے کا اعلان کر دیا، میڈم روحی خان نے اٹلی میڈیا سے فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے ٹائنز کمپنی کو جوئن کیا کو ہمیں بتایا گیا کہ یہ کمپنی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔

لیکن ہم نے ایک سال کام کرکے یہ دیکھ لیا یہاں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے ہم نے ایک سال وقت بھی ضائع کیا ہزاروں روپے بھی لگا دیئے لیکن ایک روپیہ کا بھی فائدہ نہیں آیا، بے روزگار لوگوں کے لئے کام دیا جائے گا۔

لیکن ایسا کچھ بھی نہیں تھا اگر یہ غریبوں کیلئے ہے تو غریبوں کو 35 ہزار کی شاپنگ کا کیوں کہا جاتا ہے ایک غریب آدمی کہا سے 35 ہزار لائے بہت سے لوگوں نے اپنا زیور بیچ کر، اپنے رکشے بیچ کر اور کچھ لوگوں نے ادھار پکڑ کر ٹائنز کی ممبر شپ لی۔

لیکن ان لوگوں کو ایک روپے کا بھی فائدہ نہیں ہوا اس ادارے میں صرف اور صرف میو فیملی کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔