پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات پر پارٹی رہنماوں کا اظہار افسوس

Makhdoom Amin Fahim, Vienna

Makhdoom Amin Fahim, Vienna

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات پر پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،نائب صدر سید وسیم شاہ ،جنرل سیکرٹری اکرم باجوہ اور پارٹی رہنماوںنے اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک سینئر سیاست دان سے محروم ہو گیا ہے

خصوصاََپاکستان پیپلز پارٹی کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے ۔ مخدوم امین فہیم ایک وفادار سیاست دان کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔پیپلز پارٹی پر جب بھی شب خون مارا گیا اور فوج نے مخدوم امین فہیم مرحوم کو بہت لالچ دیا اور ڈرایا دھمکایااور وزیراعظم کا بھی لالچ دیا گیا مگر مرحوم نے پی پی پی کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید مخدوم امین فہیم مرحوم پر بہت اعتماد کرتی تھیں۔ ہم سب دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مخدوم امین فہیم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔