مردان : نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

Firing

Firing

مردان (جیوڈیسک) مردان میں پرانی دشمنی نے 4 افراد کی جان لے لی ، برقعہ پوش ملزمان نے گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے چاروں کار سوار جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گڑھی کپورہ کے علاقہ چمرنگ میں دو گرپوں کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی ، وقوعہ کے وقت بابر گروپ پیشی کے لئے عدالت جا رہا تھا کہ راستے میں مخالفین جو برقعے پہنے تھے گھات لگائے بیٹھے تھے اور کار کو قریب آتے ہی فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں کار سوار چاروں افراد بابر، شیرزادہ ، عنایت اور گل بہادر موقع پر جاں بحق ہو گئے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ آخری اطلاعات تک 3 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، چاروں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔