شہید بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر فرانس میں یوم غم کے عنوان سے جلسہ عام

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

پیرس (پی پی پی فرانس) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیراہتمام اتوار 27 دسمبر شام 5 بجے بمقام لاہور ریسٹورنٹ میٹرولاکوورنیو میں یوم شہادت بے نظیر بھٹو شہید کی 8 ویں برسی بعنوان یوم غم جلسہ عام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اور ان کیلئے دعائے مغفرت کیلئے تمام پاکستانیوں اور خصوصی طور پر پی پی پی کے کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

نوٹ۔ فرانس میں مقیم تمام صحافی برادری کو خصوصی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے جلسے کے اختتام پر کھانے کا بھہ اہتمام کیا گیا ہے۔