مسجد البلال ویانا میں یوم حضرت صدیق اکبر کے سلسلہ میں زکر نعت محفل کا انعقاد

Masjid Alblal Vienna

Masjid Alblal Vienna

ویانا (ایم اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں یوم حضرت صدیق اکبر کے سلسلہ میں ایک زکر نعت محفل کا انعقاد مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ کی زیر صدارت 16 اپریل بروز ہفتہ بعداز نماز عصر کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی اٹلی کے معروف عالم دین علامہ حافظ غلام انور ربانی گوندل تھے۔

اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک خرم نے ادا کیے اور تمام مہمانوں کو مسجد میں خوش آمدید کہا۔ زکر نعت محفل کا آغاز چھوٹے بچوں سلمان وڑائچ ،تلحہ نواز،حمزہ نواز،سعدشرافت کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔نعت شریف پڑھنے کی سعادت منیر احمد مغل،آفتاب سیفی، نصراللہ، عبداللہ و دیگر حضرات نے حاصل کی۔

مسجد المدینہ ویانا کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام مصطفی بلوچ نے حضرت صدیق اکبرکے حالات زندگی پر روشنی ڈالی۔علامہ حافظ غلام انور ربانی گوندل نے اپنا خطاب میں کہا میں مسجد البلال کی انتظامیاں کا بے حد مشکور ہوں کہ اُنہوں نے مجھے اتنی پیاری محفل میں مدعو کیا۔

اُنہوں نے مذید کہا حضرت صدیق اکبرایک سچے اور ایماندار غریبوں کے ہمدردتھے اور غیر مسلم بھی اُن کی عدل و انصاف کی تعریفیں کرتے تھے اور علامہ صاحب نے مذید حضرت صدیق اکبر کی حالات زندگی پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔ زکر نعت محفل کے احتتام پر اجتمائی دعائیہ کلمات اُمت مسلمہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور امن و امان کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔اور آخر میں مہمانوں کو طعام پیش کیا گیا۔