مولانا یوسف حسین اور سینیٹر فیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کیاجائے، سید شبیر زیدی

Syed Shabbir Zaidi

Syed Shabbir Zaidi

برسلز (پ۔ر) پاک بلجیم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید شبیرعلی زیدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ مولانامرزایوسف حسین اورسینٹرسیدفیصل رضا عابدی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

برسلزسے اپنے ایک بیا ن میں انھوں نے کہاکہ فیصل رضاعابدی ایک عرصے سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھارہے ہیں اور ان کی گرفتاری سے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو حوصلہ ملے گا۔مولانایوسف حسین بھی ایک پرامن اور اتحاد المسلمین کے داعی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ حکومت دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے ان لوگوں کو گرفتار کررہی ہے۔

جو حق کے لیے آواز بلندکررہے ہیں۔ خدارا ملک و قوم کے ساتھ مذاق بند کیاجائے اور وطن عزیزکے حالات کو درست سمت لے جانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔ انھوں نے کہاکہ شیعیان پاکستان محب الوطن ہیں ، انہیں دیوار سے لگانے سے ملک و قوم کے مفاد کو نقصان پہنچے گا۔ سید شبیرزیدی نے گذشتہ دنوں نارتھ ناظم آباد کراچی میں ایک مجلس کے دوران دہشت گردوں کے حملے کی بھی مذمت کی اور کہاکہ پاکستان میں شیعیان حیدرکرار تحفظ فراہم کیاجائے۔

سید شبیر زیدی نے برسلزمیں سفارتحانہ پاکستان کے ذریعے وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خطوط بھی لکھے ہیں جن میں پاکستان میں شیعہ مسلمانوں پر دہشت گردانہ حملے روکوانے کا مطالبہ کیاہے۔ انھوں نے کہاکہ اگرچہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے اچھے انتظامات کی وجہ سے دہشت گردی کا کوئی خاص واقعہ نہیں ہوالیکن دہشت گردوں نے اب موقع پاکر کراچی میں مجلس عزاء پر حملہ کردیاجس سے پانچ بے گناہ شیعہ مسلمان شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سید شبیرزیدی نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی اور ان سے افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے دعاء کی اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اوار لواحقین کو صبر عظیم عطاء فرمائے۔امین۔