ممبر یورپی پارلیمنٹ بیرسٹر سٹیفن اور وولف مائک ہوکہیم کے مابین جھگڑا

Mike Hookhem

Mike Hookhem

نیلسن (عبد اللہ زید) گزشتہ روز یورپی پارلیمنٹ کے سٹراسبرگ میں ہونے والے سیشن کے بعد یو کے انڈیپنڈنٹ پارٹی کے نارتھ ویسٹ ریجن سے ممبر یورپی پارلیمنٹ بیرسٹرسٹیفن وولف جو پارٹی لیڈر شپ کے امید وار تھے۔

لیکن بوجوہ انہیں لیڈر شپ کے مقابلے سے روک دیا گیا تھا اور یار ک شائر اینڈ ہمبر سے رکن یورپی پارلیمنٹ مائک ہوکہیم جو پارٹی کے دفاعی امور کے ترجمان بھی ہیںکے مابین جھگرا ہوگیا اسی دوران سٹیفن وولف بے ہوش ہو کر گر گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتا ل لے جانا پڑا۔

چئیر مین کوڈ آف کنڈیکٹ کمیٹی برائے ارکین یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹرسجاد کریم نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کے صدر مارٹن شلز کو فوری طور پر بذریعہ مراسلہ آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے کیونکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

اس لئے صدر کی فوری توجہ بڑی اہم ہے بحیثیت چئیر مین ایڈوائزری کمیٹی تحقیقات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

Steven Woolfe

Steven Woolfe