رسول اکرم کی تعلیمات کی پیروی کرنے ولا کبھی گمراہ نہیں ہوتا ہے، پیر محمد عتیق الرحمن فیض پوری

Islmia and Community Center Public Gathering

Islmia and Community Center Public Gathering

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی پیروی کرنے ولا کبھی گمراہی اور بے راہ روی کا شکار نہیں ہوتا ہے ، نیک نیتی کے ساتھ کثرت سے ذکر الہی کرنے والا جہنم کی آگ سے محفوظ رہتا اور جنت الفردوس کا مصداق ٹھہرتا ہے ، امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا پیغام دنیا میں امن و امان ،سلامتی ، اتفاق و اتحاداور رواداری کے قیام کے لیے ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہا ر معروف روحانی شخصیت ممبر آزادکشمیر اسمبلی ،صدر جمعیت علماء جموں و کشمیر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پور شریف پیر محمد عتیق الرحمن نے جامعہ مسجد نقشبندیہ اسلمیہ اینڈ کمیونٹی سنٹر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر محمد طاہر آزاد ، صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن ، صاحبزادہ پیر محمد جمیل الرحمن جمالی ، سابق امیدوار آزادکشمیر اسمبلی شکیل رضا ایڈووکیٹ ، مولانا محمد رفیق نقشبندی ، حاجی محمد منیر ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ، چو ہدری محمد محمود ، الحاج محمد بشیر ، حافظ محبوب ، خلیفہ محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

پیر محمد عتیق الرحمن فیض پو ری نے کہاکہ دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے خدمات پیش کرنے والے ہی درحقیقت دنیا و آخرت کی کامیابی سمیٹنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ ہما ری عبادت کا محتاج نہیں بلکہ ساری مخلوق اس کی رحمت اور احسانات کی محتاج ہے۔ انہ ں نے کہاکہ بندگی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو نفع پہنچاتے ہو ئے خدمت خلق کو اپنا طریق بنائیں ۔ انہو ں نے کہاکہ اللہ رب العزت کی مخلوق کی رضا ہی درحقیقت خالق کی رضا کے مترادف ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ قرب الہیٰ کے حصول کے لیے ہمیں اپنی زندگیوں کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے مطابق ڈھالنا ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی مقام و مرتبہ کو تسلیم کرنے والا اور اس کی شناخت رکھنے والا ہی اصل میں کامیاب و کامران انسان ہے۔

انہوں نے کہاکہ تمام سلاسل کے اولیاء کرام اور مشائخ عظام نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہی وہ دولت ہے جو انسان کی دنیا و آخرت میں قدرو منزلت کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ اس دیار غیر میں اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی اصلا ح کا بھی کام سرانجام دیں اور وہ راستہ اختیار کریں جو انعام یا فتہ لوگوں کا راستہ ہے اور جس پر چلنے کے بعد انسان بہک نہیں سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو میرا یہی پیغام ہے کہ اتبا ع رسول اور احکامات الہی کی روشنی میں زندگی بسر کرتے ہو ئے دین اسلام کی حقیقی تعلیما ت کو اپنی عملی زندگی پر لاگو کریں تا کہ بیگا نے بھی ہمارے دین اور کردار سے متاثر ہو کر ہمیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھنے لگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود کو دین کی خدمت سے منصوب رکھیں تاکہ اللہ رب العزت ہر معاشرتی برائی اور بیما ری سے محفوظ رکھے ۔ صاحبزادہ محمد طا ہر آزاد نے کہاکہ برطانیہ میں پرانے دور میں دین اسلام کی پیروی اور اسکی تعلیما ت کو عام کرنا خاصا مشکل مرحلہ تھا لیکن آج اللہ کے فضل و کرم سے علماء دین اور اولیاء کاملین کی بدولت کثیر تعداد میں مساجد اور مدارس برطانیہ کے کونے کو نے میں دکھائی دیتے ہیں اور مسلمانوں کو دوسری اقوام کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس مثبت بات سے فاہدہ حاصل کرتے ہو ئے ہمیں اپنی نوجوان نسل کو دین اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کروانا ہو گا ۔ صاحبزادہ پیر محمد نجیب الرحمن نے کہاکہ اولیاء کرام سے عقیدت و نسبت رکھنے والے ہی درحقیقت عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمعیں روشن کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کامل ولی اللہ کی صحبت اور وابستگی انسان کی دنیا بدل دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں چا ہیے کہ اپنی نوجوان نسل کو نیک لوگوں کی صحبت میں زندگی بسر کرنے کی تلقین کریں تاکہ وہ برائیوں اور گمراہ کن سوچ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور رہیں۔