میاں نواز شریف نے مسئلہ کشمیر زندہ کر کے مظلوم کشمیریوں کے دل جیت لئے، شیخ وسیم اکرم

Sheikh Wasim Akram

Sheikh Wasim Akram

فرانس (اشفاق احمد چودھری ) حکمرانجماعت مسلم لیگ ( ن ) فرانس کے جنرل سیکریٹری شیخ وسیم اکرم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے مسئلہ کشمیر زندہ کر کے مظلوم کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ حکومت نے کشمیر ایشو پر اقوام عالم کا ضمیر جگا کر ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

اب توقع ہو چلی ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر کے مستقبل سے متعلق اپنی قراردادوں کوبروئے کار لاتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار بحال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اورقائد کے فرمان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت ٹھوس پالیسی اپنائے ہوئے ہے جسے آزادجموں کشمیر اورمقبوضہ کشمیر کی مجاہد قیادت نے بھی دل سے سراہا ہے۔

حکومت پاکستان کی اس غیر مبہم اور مبنی برحق کشمیر پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اوربھارت دن بدن تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔ رہنما مسلم لیگ شیخ وسیم اکرم نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی ہمارا قومی خواب ہے جس سے دستبرداری کا تصور بھی نہیں کرسکتے اور جب تک کشمیری عوام کو ان کا حق نہیں ملتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کے سامنے سرنگوں نہ کرکے وزیراعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تاریخ کا رخ موڑ دیا ہے۔اب پوری قوم بھارت کے ناپاک منصوبوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی جماعت مسلم لیگ کو اعزاز حاصل ہے کہ اس نے بھارتی جوہری تجربوں کے جواب میں بلاتامل ¾ بلا خوف وخطراور عالمی دباﺅ مسترد کر کے ایٹمی دھماکہ کیا تھا اور اب بھی انشااللہ مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت کشمیرکو آزادی دلائے گی اور وہ جلد پاکستان کا ایک لازمی جزو ہوگا۔

Sheikh Wasim Akram Speach

Sheikh Wasim Akram Speach