میلان کانسلٹ اٹلی آنے سے پہلے یہ ہدایات غور سے پڑیں

Sheikh Babar Manzoor

Sheikh Babar Manzoor

اٹلی (شیخ بابر سے) رمضان المبارک کے بابرکت اور مقدس مہینے میں میلان کانسلٹ کا ٹائم ٹیبل تبدیل ہو گیا ہے میلان کانسلٹ کے ترجمان کے مطابق صبح 9 بجے سے 1:00 بجے تک پبلک ڈیلنگ ہوتی ہے۔

اس کے بعد 3:00 بجے تک ہے پاسپورٹ بنانے کے لئے آپ کے پاس پاسپورٹ کی اپائمنٹ ہونا ضروری ہے، بغیر اپائمنٹ کے کسی کا پاسپورٹ نہیں بنے گا میلان کانسلٹ میں شور شرابا سے پرہیز کریں مشین سے ٹوکن لے کر ہال میں موجود کرسیوں پر بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کریں۔

ہاں مخواہ کھڑے ہونا منع ہے نیز خواتین روم کے سامنے کھڑے ہونے سے بھی اجتناب کریں پاسپورٹ، شناختی کارڈ، نکاح نامہ اور دوسرے کاغذات تصدیق کرانے کیلئے آپ کے پاس تمام اصلی کاغذات اور ان کی فوٹو کاپیز ہونا ضروری ہے۔