منہاج سنٹر میں مفت جرمن کورس میں خواتین و حضرات کے لیے داخلہ جاری ہے۔ اکرم باجوہ

Minhaj ul Quran

Minhaj ul Quran

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القران سنٹر ویانا میں گذشتہ کئی برس سے پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کے جذبے کے پیش نظر ”اردو سے جرمن” تعلیم کا مفت سلسلہ جاری ہے۔

جس سے اب تک بہت سے پاکستانی فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ مفت جرمن کورس میں داخلہ کے خواہشمند خواتین و حضرات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ آئندہ کورس میں داخلہ جاری ہے۔

براہ کرم جلد از جلد منہاج سنٹرTossgasse 4, 1150 Wienمیں رابطہ فرمائیں۔ جرمن کورس سے متعلق مزید معلومات کے لیے کورس انچارج عمیر الطاف فون نمبر 069910766863 یا محمد نعیم رضا قادری سے فون نمبر069910925176 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔