منہاج سنٹر ویانا میں سالانہ جشن عید میلادالنبی کے سلسلہ میں 10 جنوری کو پروگرام ہوگا :خواجہ نسیم

Vienna News

Vienna News

ویانا (محمد اکرم باجوہ) منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اعلیٰ ومنہاج سنٹر ویانا کے بانی اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام سالانہ جشن عید میلادالنبیۖکے سلسلہ میں 10 جنوری بروز اتوار دوپہر 13 بجے ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

الحاج خواجہ محمد نسیم نے مذید کہا کہ علامہ مد ثر اعوان تقریب میں خصوصی خطاب فرمائیں گے اور پروگرام میں ویانا کے معروف مقامی نعت خواں خصوصی شرکت کریں گے ۔ منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے پروگرام میں تمام اہل ایمان کو شرکت کی دعوت عام ہے اور خواتین کیلیے ہمیشہ کی طرح پردئے کا خصوصی طور پرانتظام ہوگا ۔پروگرام کے احتتام پر مہمانوں کو لنگر میلاد پیش کیا جائے گا۔