منہاج القران دراساناس (بارسلونا) میں ربیع الاول میں روزانہ کی بنیاد پر محافل میلاد کا اہتمام

Minhaj ul Quran

Minhaj ul Quran

بارسلونا (یوسف چوہدری) سرکار دو عالم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں مرکز منہاج القران دراساناس میں ماہ ربیع الاول میں روازنہ کی بنیاد پر محفل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں اہل علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔

محفل کا آغاز روزانہ نماز عشاء کے بعد تلاوت قران پاک سے کیا جاتا ہے جس کے بعد معروف ثنا خوانان بارگاہ نبوی ۖمیں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہیں روزانہ حاضری لگوانے والے ثنا خوانان مصطفی میں حاجی غلام حسین، جاوید قادری ، راجہ سید رسول اور قاری عبدالرحمن شامل ہیں جبکہ دیگر نعت خوان حضرات بھی حاضری لگوا کر عاشقان رسول کی فہرست میں نام لکھواتے ہیں۔

امام مسجد قاری عبدالرزاق نقشبندی محفل میں سیرت رسول بیان کر کے شرکاء محفل کے دل نور سے منور کرتے ہیں محفل میلاد میں جہاں نعت خواں اور علمائے کرام حاضری لگواتے ہیں وہیں اہل علاقہ اوربارسلونا کی معروف شخصیات بھی محفل میں اپنی حاضری کو سعادت سمجھتے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر اور کثرت کے ساتھ محفل پاک میں شرکت کرنیوالوں میں صدر منہاج القران سپین مرزا محمد اکرم بیگ ،صدر پاکستان عوامی تحریک سپین محمد اقبال چوہدری ، صدر منہاج القرآن دراساناس محمد ارشدکھوکھر ، چوہدری لیاقت زمان ، محمد طارق ، گل پہلوان ، چوہدری محمد فاض، چوہدری رفاقت اور دیگر شامل ہیں جبکہ محفل میں روزانہ مختلف شخصیات کی جانب سے بہترین لنگرکا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

رپورٹ: محمد یوسف چوہدری /نوید احمد اندلسی