منہاج القرآن مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو، محمد فہیم انصاری صدر منتخب

Minhaj ul Quran Center,Restructuring

Minhaj ul Quran Center,Restructuring

بارسلونا (یوسف چوہدری) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو کر دی گئی، 4 جولائی 2015ء بروز ہفتہ بمطابق 17 رمضان المبارک کی شام اوسپیتالیت مرکز میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد مسعود نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت معروف ثنا خوان عبدالقدیر خان نے حاصل کی جنہوں نے اپنے خوبصورت انداز و بیان سے شرکاء تقریب کے دل موہ لیے۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر محمد اکرم بیگ ،سینئر نائب صدر ظل حسن، صدر مجلس شوریٰ حاجی طاہر پرویز، صدر پاکستان عوامی تحریک محمد اقبال چوہدری، سیکریٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک راحیل اکرم ایڈووکیٹ، سیکریٹری میڈیا محمدیوسف چوہدری، سیکریٹری کوارڈینیشن محمد افضال گوندل، سیکریٹری ممبرشپ عوامی تحریک محمد قدیر چوہدری، ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت علامہ غلام عربی، صدر منہاج یوتھ لیگ حسنات مصطفی، سیکریٹری جنرل منہاج القرآن سپین محمد عتیق، صدر پاکستان عوامی تحریک اوسپیتالیت شہباز علی چیمہ، نائب صدر عبدالحمید اور یوتھ ونگ کے محمد ذیشان سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن اوسپتالیت کی نومنتخب تنظیم صدر محمد فہیم انصاری، سینئر نائب صدر محمد جاوید ،نائب صدر صوفی مستجاب، جنرل سیکریٹری شبیر حسین گوھر، جوائنٹ سیکریٹری مبشر احمد، فنانس سیکریٹری محمد اکرم اعوان، ڈپٹی فنانس سیکریٹری محمد مسعود قادری، صدر مشاورتی کونسل صوفی زاہد مسعود، صدر مصالحتی کونسل شہباز احمد بٹ، ناظم اجتماعات صوفی نذیر اداسی، سیکریٹری نشرواشاعت سید رفاقت حسین شاہ پر مشتمل ہے، تمام نومنتخب عہدیداران سے ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت علامہ صفدر مجید قادری نے حلف لیا۔

اس موقع پر مرکزی صدر MQI سپین محمد اکرم بیگ اور سیکریٹری جنرل محمد عتیق قادری بھی ان کے ساتھ موجود تھے، حلف میں نومنتخب عہدیداران نے تنظیمی قوانین سمیت عہد کیا کہ وہ اللہ اور اس کے پیارے حبیب ۖ کی رضا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔

بعد ازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کی طرف سے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمنائوں سمیت مقامی مرکز و اسلامک سنٹر کی دن دگنی رات چوگنی ترقی کی دعا کی گئی۔

تنظیم نو اور تقریب حلف برداری کے بعد پاکستان عوامی تحریک سپین کے چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز احمد آکیہ کی طرف سے شاندار افطار ی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے مرکزی عہدیداران، نو منتخب تنظیم اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔