شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کے اعزاز میں ناصرہ خان کی جانب سے خوبصورت ظہرانہ

Shah Bano Mir Adab Academy Members

Shah Bano Mir Adab Academy Members

پیرس : بروز ہفتہ شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی معزز رکن ناصرہ خان کی جانب سے اکیڈمی کی معزز ممبران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

ماہٍ رواں میں اہم پروگرام کیلئے مشاورت کی گئی اور مستقبل قریب میں پیرس اور یورپ بھر میں عملی زندگی میں جدو جہد کرنے اور محنت سے کامیابی کی حدوں کو چھونے والی خواتین کیلئے سپیشل ایڈیشن “” در مکنون خواتین سپیشل “” کا اجراء کیا جائے گا۔

اس بارے میں خواتین سے رائے لی گئی اور ان کے بیش قیمت :مشورے نوٹ کئے گئے حالات حاضرہ اور اکیڈمی کی مستقبل میں مزید بہتری کیلئے کئی اقدامات زیر بحث آئے پاکستان کی خوشحالی زلزلہ زدگان کیلئے ناکافی عملی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

پر تکلف ظہرانے اور خوبصورت نشست کیلئے ہم ناصرہ خان آپ کے مشکور ہیں یہی محبتوں کے سلسلے دراز رہیں اور یونہی اہل ہُنر اہل قلم باہمی محبت اتفاق سے ملک و قوم اور امت مسلمہ کیلئے مل کر احسن انداز می خدمات پیش کرتی رہیں ناصرہ خان نے عملی زندگی کی پیچیدگیوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کر کے گھریلو معاملات کو متوازن بنا کر آج گھر کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے اپنے کام کی سچائی کو تسلیم کروا لیا ہے ان کا ہُنر جو قلم میں پوشیدہ تھا الحمد للہ اب تو وہ بھی منظر عام پے آکر چونکا رہا ہے منجھا ہوا انداز اور چابکدستی سے مختلف موضوعات کو گرفت میں لیتے ہوئے جس انداز میں وہ سامنے لا رہی ہیں۔

بلاشبہ وہ قابل ستائش ہے اللہ کرے زور قلم اور زیادہ شاہ بانو میر ادب اکیڈمی کی ہر خاتون ادارے کیلئے سرمایہ حیات ہے اس کی در مکنون ہیں ظہرانے میں شریک مہمان شاز ملک انیلہ احمد وقار النساء شاہ بانو میر کے ساتھ میزبانی کے فرائض ناصرہ خان نے خوش اسلوبی سے نبھاتے ہوئے یہ علمی محفل اپنے اختتام کو پہنچی سب ایک دوسرے سے مل کر رخصت ہوئے۔