موبائل کامرس اور پیمنٹس کمپنی موزیڈو نے مارکس ریمارک کو ای وی پی سیلز اینڈ سروس نامزد کر دیا

CSA Group

CSA Group

آسٹن، ٹیکساس (نمائندہ خصوصی) بھروسہ مند ڈیجیٹل تجارت اور ادائیگی حل فراہم کرنے والے عالمی ادارے موزیڈو نے آج اعلان کیا ہے کہ مارکس ریمارک ایگزیکٹو نائب صدر سیلز اینڈ سروسز کی حیثیت سے ادارے میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں جو فوری طور پر موثر ہوگی۔ اس عہدے پر ریمارک موزیڈو کی عالمی نمو حکمت عملیوں کی تیاری، نفاذ اور تکمیل اور ساتھ ساتھ آپریشنز کی فراہمی کے ذمہ دار ہوں گے۔

موزیڈو کے سی ای او ٹوڈ بریڈلی نے کہا کہ “میں موزیڈو کی قائدانہ ٹیم میں شمولیت پر مارکس کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوش ہوں۔ صارف پر توجہ رکھ کر فروخت، خدمات اور آپریشنز کی کامیابی سے فراہمی کا آزمودہ تجربہ رکھنے والے تزویراتی رہنما کی حیثیت مجھے یقین ہے کہ مارکس موزیڈو کے صارفین اور شراکت داروں کو موبائل کامرس کی اگلی سطح تک پہنچنے میں مدد دیں گے۔”

آپریشنل اور فراہمی میں امتیاز حاصل کرنے پر توجہ کے ساتھ ریمارک اپنے ساتھ بڑے پیمانے پر تبدیلی کو تحریک دینے، ادارہ جاتی موثریت کو بنانے اور اوریکل، ٹی او اے، موٹو، کراس ورلڈز اور پیپل سافٹ جیسے اداروں میں آمدنی بڑھانے کا 20 سال سے زیادہ ثابت شدہ تجربہ لاتے ہیں۔

حال ہی میں ریمارک اوریکل میں کسٹمر آپریشنز کے نائب صدر تھے جہاں ان کی بھرپور توجہ کے ساتھ تکمیل نے ریکارڈ تجدید اور صارفی اطمینان کی شرح کو حاصل کیا۔ اوریکل سے قبل ریمارک موبائل بزنس ٹیکنالوجی کمپنی ٹی او اے ٹیکنالوجیز میں گلوبل کسٹمر آپریشنز کے سینئر نائب صدر تھے جسے 2014ء میں اوریکل نے حاصل کرلیا تھا۔

موٹو میں سینئر نائب صدر کی حیثیت سے ریمارک نے دور رس انتظامی تبدیلی اور ارتقا کو منظم کیا جس کا نتیجہ نمایاں لائسنس اور آمدنی اضافے کی صورت میں نکلا۔ ریمارک نے ساربروکین، جرمنی میں یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

ریمارک نے کہا کہ “میں موزیڈو میں شمولیت پر بہت خوش ہوں اور عالمی زر مبادلہ اور ڈيجیٹل کامرس مارکیٹ میں اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی موجودگی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔ موبائل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے زندگیوں کو بہتر بنانے کے موزیڈو کے جذبے کو مضبوط کرنا دنیا بھر مں اربوں صارفین کو بہتر مالیاتی لچک فراہم کرتا ہے۔”

موزیڈو کے بارے میں

موزیڈو دنیا بھر میں صارفین کے لیے تیار کردہ قیمت میں موثر کلاؤڈ-بیسڈ بھروسہ مند ڈیجیٹل ادائیگی اور کامرس حل فراہم کرتا ہے۔ انتہائی انٹرآپریبل موزیڈو حل کسی بھی وائرلیس کیریئر اور موبائل ڈیوائس کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اشتہارات، پیشکشوں اور تیسرے فریقین کی جانب سے دیگر مصنوعات کے ساتھ باآسانی گھل مل جاتے ہیں۔

موزیڈو کی عالمی موجودگی اور پیشکشوں میں امریکا، چین، بھارت، افریقہ، سری لنکا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور لاطینی امریکا میں آپریشنز شامل ہیں، جو افراد کے لیے اپنی رقوم، ادائیگیوں اور ديگر خدمات کو اپنے موبائل فون کے ذریعے منظم کرنا ممکن بناتے ہیں۔

وان لے
ایس وی پی مارکیٹنگ
موزیڈو
512-518-2200