محمد مسعود خان کی ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات

Sajjad Karim Meet Masood Khan

Sajjad Karim Meet Masood Khan

نیلسن (عبد اللہ زید) آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر محمد مسعود خان نے چئیرمین یورپی پارلیمنٹ سٹینڈرڈز اینڈ ایتھکس کمیٹی، چئیر مین یورپی پارلیمنٹ فرینڈز آف پاکستان گروپ اور نارتھ ویسٹ انگلینڈ سے کنزرویٹو پارٹی کے یورپی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر سجاد حیدر کریم (ستارہ قائد اعظم) کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات کی تفصیل اگرچہ سامنے نہیں آئی مگر ملاقات کے بعد ایشائی میڈیا سے دونوں راہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے چند سوالات کے جواب میں کشمیر کے حوالے سے کی گئی بات چیت اور مستقبل میں اختیارکیا جانے والا لائحہ عمل بھی مختصراً پیش کیا صدر ریاست مسعود خان نے ڈاکٹر سجاد کریم کی پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔

جبکہ ڈاکٹر سجاد کریم نے صدر محمد مسعود خان کی اپنی رہائش گاہ پر آمد کو اپنے لیئے ایک اعزاز کہتے ہوئے ان کی اقوام متحدہ میں پاکستان کے لئے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا علیحدگی میں ہونے والی اس ملاقات میںمسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کی حکمت عملی پر غو ر کرنا۔

حالیہ ریاستی دہشت گردی اور کشمیری عوام پر وحشیانہ تشددکے حوالے سے بین الاقوامی پلیٹ فارم باالخصوص یورپی پارلیمنٹ کی وساطت سے یورپی یونین کے ممبران ممالک تک بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کو اجا گر کرنا اور جموں و کشمیر کے عوام کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم شدہ بنیادی حق حق خود ارادیت کا حصول یقینی بنانا شامل تھا۔

دونوں راہنماؤں نے کم و بیش ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین سے علیحدگی کی صورت میں پاکستان اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس میٹنگ میں قونصلیٹ جنرل پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد اور رضوان ملک بھی موجود تھے۔