محسن باری پاکستان پیپلز پارٹی یو کے صدر ہوں گے

PPP

PPP

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) محسن باری پاکستان پیپلز پارٹی یو کے صدر ہوں گے۔ ڈاکٹر ارشاد کمبوہ کی طر ف سے مبارک باد تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے جیالے ورکر محسن باری کو پاکستان پیپلز پارٹی یو کے کا صدر نامزد کر دیا ہے۔

محسن باری کے صدر بننے پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے مبارک دی ہے، اور کہا ہے کہ محسن باری جیسے نڈر اور بھٹو خاندان کے مخلص دوستوں کا حق بنتا ہے کہ ایسے دوست آگے آئیں اور یورپ میں پی پی پی کو آگے لائیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم محسن باری کو پی پی پی یو کے کا عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔