آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں، باڈی بلڈر شان

اٹلی (شیخ بابر سے) اٹلی کے شہر روم میں مقیم ممتاز پاکستانی باڈی بلڈر مسٹر شان نے کہا ہے کہ آج میں جو کچھ ہوں اپنی والدہ کی وجہ سے ہوں میڈیا ایڈوائزر شیخ بابر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اٹلی میں 2007 میں آیا مجھے باڈی بلڈنگ کا بہت شوق تھا میں نے اٹلی کے جم میں جانا شروع کیا اور 2013 سے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا میں اٹلی میں اب تک 8مقابلے جیت چکا ہوں نومبر 2015میں بیلجیم جا رہا ہوں۔

جہاں انٹرنیشنل مقابلہ اور اس میں سوئس، فرانس، اٹلی اور بیلجیم کی ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں اور میں انشاء اللہ یہ مقابلہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرو گا، اور میں یورپ میں پاکستان کا ایک اچھا امیج پیش کرنا چاہتا ہوں آج میں جس مقام پر ہوں اس میں اللہ کا فضل و کرم اور میری والدہ راحیلہ آغا کا بہت ہاتھ ہے انہوں نے ہر جگہ میری مدد کی اور میرے حوصلے کو کبھی گرنے نہیں دیا۔

Shaan

Shaan

Shaan

Shaan

Shaan

Shaan