مدر فاونڈیشن گوجر خاں کی طرف سے فرانس میں پروگرام

Mother Foundation

Mother Foundation

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) مدر فاونڈیشن گوجر خاں کی طر ف سے فرانس میں پروگرام ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے ایک ہزار یورو دینے کا اعلان تفصیل کے مطابق گوجر خاں سے آئے ہوئے مہمان اور مدر فاونڈیشن گوجر خاں کے ڈائریکٹر راجہ عرفان نے خطہ پوٹھوآر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔اور علاقے کے مسائل ان کے سامنے رکھے ۔راجہ عرفان نے اپنے علاقے میں مدر فانڈیشن کے سابقہ کارکردگی اور حالیہ پراجیکٹس پر روشنی ڈالی ۔مدر فاونڈیشن گوجر خاںا س وقت علاقے میں پسماندگی کو دور کرنے کے لئے پراجیکٹ پر عمل پیرا ہے۔

جس سے عوام کو ریلیف ملنے میں مددگا ر ثابت ہو رہا ہے ۔پاک پریس کلب فرانس رکن اور خطہ پوٹھوآر کی معروف سماجی شخصیت ابرار کیا نی نے بھی فرانس کی مخیر شخصیات کو مدعو کر کے ایک پر وگرام آرگنائز کیا ۔جس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا اور جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے مدر فاونڈیشن گوجر خاںکے ایک ہزار یورو نقد دینے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر دوسرے افراد نے بھی مدر فاونڈیشن گوجر خاںکے لئے اپنی طر ف سے عطیات دینے کا اعلان کیا۔

جبکہ پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان اعوان ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ (کھاریاں )کے طر ف سے شائع کر دہ ایک کتابچہ بھی دیا ۔جس میں آمدن اور خرچ کے اعوان ویلفیئر ٹرسٹ کے جاری منصوبہ جات کی بھی ڈیٹیل شامل تھی ۔راجہ عرفان نے کہا کہ میں بھی اعوان ویلفئیر ٹرسٹ ملکہ کو دیکھتے ہوئے اچھے پراجیکٹس کو جاری رکھوں گا۔