تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام الرحمن اسلام سنٹر میں شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد

Shohda e karbala Conference

Shohda e karbala Conference

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیر اہتمام 9 اکتوبر بروز اتوار الرحمن اسلامک سنٹر میں شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شہادت امام حسین اور کربلا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، کانفرنس میں آئرلینڈ کے مخٹلف شہدوں سے پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے آغاز میں قرآن خوانی کی گئی اس کے بعد کانفرنس کا باقائدہ آغاز حافظ قاری تنویر حسین نے تلاوت قرآن پاک سے کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت مرزا رضوان بیگ، حافظ محمد صابرم رضواب احمد، وسیم بٹ اور فرقان اسلم نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض فرخ وسیم بٹ نے ادا کیے۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے نوجوان علامہ شہزاد عاشق قادری نے فلسفہ شہادت امام
حسین کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے خطاب کیا اور شرکاء کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ حسینیت کسی روم و رواج کی تقلید کا نام نہیں بلکہ حسینیت تو ایک جذبہ عمل اور قوت تحریک کا نام ہے جو باطک کیے طوفانوں کے سامنے سینہ سپرد ہو کر رواں دواں رہتی ہے ۔ اس قوت کے سامنے ہو قوت پیچھے ہے ۔ امام حسین کا مقصد غلبہ حق اور شہادت عظمی کے سوا کچھ نہ تھا ان کے پیش نظر اقتدار کا حصول یا سلطنت پر قبضہ نہ تھا،

کانفرنس کے ختتام پر تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر آقا صی اللی علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نزرانہ پیش کیا تحریک منہاج القرآن آئرلینڈکے مرکزی رہنما وسیم بٹ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اس کانفرنس میں جن شخصیات نے شرکت کی ان میں خورشید احمد گوگی، معید حامد عبدالستار ، ڈاکٹر سلیم خان، وارث علی ، رانا احتشام، نور خان، ڈاکٹر وہاج خان، حافظ سعید ، مدثر بھٹی، سرفراز احمد اور دیگر احباب شامل تھے۔

جبکہ اس کانفرنس کو آرگنائز کرنے والوں میں آصف رضا، علی راحیل، راشد لطیف، خرم شیخ، پرویز احمد، محمد واصف، رانا اختشام، سید محمد ذیشان شاہ، اور حافظ نعمان دورانی شامل تھے۔ شرکاء کانفرنس کو پرتکلف کھانا بھی پیش کیا گیا۔

Shohda e karbala Conference

Shohda e karbala Conference

Shohda e karbala Conference

Shohda e karbala Conference

Shohda e karbala Conference

Shohda e karbala Conference

Shohda e karbala Conference

Shohda e karbala Conference