جناب محمد امین الحسنات 10 رکنی وفد کے ہمراہ سالزبرگ ایئرپورٹ پر اتریں گے

Austria

Austria

آسٹریا (زاہد مصطفی اعوان) وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور جناب محمد امین الحسنات سجادہ نشین دربار امیر السلکین بھیرہ شریف 10 رکنی وفد کے ہمراہ 18 جنوری بروز پیر صبح 11 بجے سالزبرگ ایر پورٹ پر اتریں گے۔

وفد میں ہلپنگ ہینڈ چیرٹی کے سربراہ بھی ہمراہ ہوں گے جن کا شاندار استقبال اور خوش آمدید کہنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کے آرگنائزر علی مغل حسن اختر کے علاوہ مسجد کمیٹی کے عہداران بالخصوص صدر مسجد کمیٹی الطاف حسین جنرل سیکرٹری محمد شوکت جائنٹ سیکرٹری آصف جمال ہاشمی صاحب اور ندیم حسینی اور خان مشاہد کریں گے۔

شام 30۔4 بعد از نماز مغرب پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے بعد از ملاقات حاضرین کی تواضع پر تکلف عشائیہ سے کی جائے گی۔