محترمہ ممتاز ملک کی کتاب *سچ تو یہ ہے* کی تقریب رونمائی 26 اگست کو ہو گی

Bano Roohi

Bano Roohi

پیرس (روحی بانو) ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت محترمہ روحی بانو صدر پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ فرانس مورخہ 26 اگست 2016 بروز جمعہ مبارک بوقت 3:00 بجے پیرس کے نواحی علاقہ سارسل میں ایک شاندار تقریب آرگنائز کر رہی ہیں۔

تقریب میں معروف شاعرہ مصنفہ کالم نگار محترمہ ممتاز ملک کی کتاب * سچ تو یہ ہے * کی تقریب رونمائی خوبصورت مشاعرہ اور دلفریب موسیقی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس باوقار تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان فرانس عزت ماب جناب معین الحق صاحب ہونگے جبکہ مہمان خاص ڈنمارک کی شہرہ آفاق مصنفہ شاعرہ کہانی نویس محترمہ صدف مرزا صاحبہ ہونگی اس پروگرام کی سر پرستی خوبصورت لب و لہجے کی مالک شاعرہ کالم نگار لے فام دو موند کی صدر اور ڈیلی تاریخ انٹرنیشنل کی ایڈیٹر برائے فرانس محترمہ شمیم خان کر رہی ہیں۔

ادب سے دلچسپی رکھنے والے خواتین و خصرات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے – داخلہ فری ہے ایڈرس Maison de Quartier Les Vignes Blanches Avenue Anna de Noailles 95200 , Sarcelles

Bano Tariq

Bano Tariq

Mumtaz Malik

Mumtaz Malik

Moin ul Haq

Moin ul Haq

Paris Adabee Forum

Paris Adabee Forum