بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی الیکشن کمیشن کی ناکامی کا ثبوت ہے‘ یاسر اقبال خان

Yasir Iqbal Khan and Mirza Asif Jarral

Yasir Iqbal Khan and Mirza Asif Jarral

پیرس (اشفاق چودھری) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی حسب سابق مقتدر قوتوں کی جانب سے حسب منشاءنتائج کے حصول کیلئے ریاستی قوت ‘ جبر و تشدد اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکبار پھر الیکشن کمیشن کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماؤں یاسر اقبال خان اور مرزا آصف جرال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دونوں مرحلوں کے دوران یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ الیکشن کمیشن نہ تو غیر جانبدار ہے۔

نہ ہی فرائض منصبی کی احسن ادائیگی کا اہل بلکہ بلدیاتی انتخابات نے الیکشن کمیشن پر قومی انتخابات میں لگائے جانے والے دھاندلی کے الزامات کی صداقت کی گواہی دینے کے ساتھ یہ بھی ثابت کردیا ہے۔

پاکستان میں انقلاب و تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اور استحصالی عناصر و روایتی سیاسی جماعتوں کے چور دروازے سے اقتدار تک رسائی کیلئے سب سے بڑا معاون و مددگار بھی الیکشن کمیشن ہی ہے اسلئے الیکشن کمیشن کو حکومتی اجارہ داری سے آزاد کرائے اور عدلیہ و فوج کے ماتحت بنائے بغیر اس ملک میں شفاف انتخابات اور حقیقی عوامی و جمہوری حکومت کے قیام کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔