بلدیاتی الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ ہی کامیاب ہو گی : چوہدری شمروز الہی

PML N

PML N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزر چوہدری شمروز الہی گھمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ ہی کامیاب ہو گی اور ضمنی الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی میدان مارے گی۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز بلند کر کے ثابت کر دیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف صرف پاکستان کے ہی لیڈر نہیں بلکہ عالم اسلام اور دنیا کے لیڈر ہیں۔

شمروز الہی گھمن نے مذید کہا کہ ضمنی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں انشاء اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ہی امیدوار کامیاب ہوں گے ۔لیگی حکومت نے تھوڑے عرصے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔بے روزگاری ،لاقانونیت ،اور مہنگائی کے جن کو قابو کیا ہے ۔انشاء اللہ عالمی دنیا میں بھی محمد نواز شریف نے پاکستان کا لوہا منوایا ہے۔